وزیر اعظم مودی نے امریندر سنگھ کو ان کی 76 ویں سالگرہ کے موقع پر مبارکباد پیش کی

   

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کے روز پنجاب کے وزیر اعلی امریندر سنگھ کو ان کی 76 ویں سالگرہ کے موقع پر مبارکباد پیش کی اور انھیں لمبی اور صحت مند زندگی کی مبارکباد دی۔

وزیراعظم نے ٹویٹ کیا کہ “پنجاب کے وزیراعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ کو ان کی سالگرہ مبارک ہو۔ بھگوان انھیں لمبی اور صحتمند زندگی کی توفیق بخشے۔

دریں اثنا وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور پنجاب کے گورنر کم یو ٹی ایڈمنسٹریٹر وی پی سنگھ بدرنور نے بھی وزیر اعلی کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کی۔

وزیراعلیٰ پنجاب کیپٹن امریندر سنگھ کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد اور نیک خواہشات۔ وہ ایک طویل اور صحتمند زندگی گزاریں ، “(راج ناتھ سنگھ کا ٹویٹ )

بدونور نے اپنے ٹویٹ میں کہا ، “وزیراعلیٰ پنجاب کیپٹن امریندر سنگھ کو سالگرہ کی مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں، ریاست کی عوام کی آپ کو مزید خدمات کا موقع ملے۔

امریندر سنگھ جو پٹیالہ سے رکن اسمبلی ہیں ، 15 ویں اور موجودہ وزیر اعلی پنجاب کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔ اس سے قبل وہ 2002-2007ء تک وزیر اعلی پنجاب کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں۔