حیدرآباد/26 فروری( سیاست نیوز ) وزیر اعظم نریندر مودی نے ساؤتھ سنٹرل ریلوے سے 200 سالہ قدیم سیڑھیوں کی باؤلی کے تحفظ کی ستائش کی ۔ مودی نے ٹوئٹر پر وزارت ریلویز سے قدیم اور تاریخی باؤلی بحالی سے متعلق ویڈیو پر اظہار خوشنودی کیا اور باؤلی کے تحفظ کی ستائش کی۔ وزارت نے ٹوئٹر پر بتایا کہ زونل ریلوے ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ سکندرآباد نے اپنے احاطہ میں 200 سالہ قدیم باؤلی کا احیا کیا اور باؤلی کے اطراف پانی کے تحفظ کیلئے رین واٹر ہارویسٹنگ گڑھے تعمیر کئے گئے۔ وزارت نے باؤلی کی بحالی پر مختصر ویڈیو پیش کیا۔ وزیر اعظم کی اس اقدام کی ستائش پر ساؤتھ سنٹرل ریلوے عہدیداروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ مولا علی میں سالار جنگ اول کے دور کی باؤلی کے تحفظ سے پینے کے پانی کی ضرورتوں کی تکمیل ہوسکتی ہے۔ر