وزیر اعظم نریندر مودی نے فلسطین کے صدر محمود عباس سے بات کی ہے۔ دوران گفتگو کے دوران مودی نے غزہ کے الاحلی اسپتال میں شہریوں کی ہلاکت پر تعزیت کا اظہار کیا۔ اس دوران پی ایم مودی نے واضح کیا کہ ہندوستان فلسطین کے لوگوں کے لیے انسانی امداد جاری رکھے گا۔ مودی نے خطے میں تشدد اور بگڑتے حالات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ پی ایم مودی نے اسرائیل، فلسطین پر ہندوستان کے پرانے موقف کو دہرایا ہے اور خطے میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی پر بھی گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔