وزیر اعظم مودی نے ناسک روڈ حادثے میں ھلاک ہونے والوں کے اہل خانہ کی تعزیت کی

   

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کے روز مہاراشٹر کے ناسک ضلع میں سڑک حادثے میں لوگوں کی ہلاکت پر غم کا اظہار کیا۔

حادثے میں اپنی جان کی بازی ہارنے والوں کے لواحقین کے ساتھ اظہار تعزیت کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے ٹویٹ کیاکہ “مہاراشٹر کے ناسک ضلع میں پیش آنے والا حادثہ افسوس ناک ہے۔ اداسی کی اس گھڑی میں میں سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہوں زخمیوں کی جلد صحت یابی کےلیے دعا گو ہوں۔

وزیر ٹرانسپورٹ اور ایم ایس آر ٹی سی کے چیئرمین انیل پرب نے منگل کے روز ناسک حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کو 10 لاکھ روپے معاوضہ کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے تمام زخمیوں کو مفت طبی امداد دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔

اس حادثہ میں ہلاکتوں کی تعداد 21ہوگئ ہے، جو منگل کے روز دیولہ کے علاقے میں ایک بس اور رکشہ ایک دوسرے کے درمیان ٹکرانے کے بعد کنویں میں گر گئے ۔

یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب بس مالیگاؤں سے کالون جارہی تھی۔ اطلاعات کے مطابق گاڑی کا پچھلا ٹائر پھٹ جانے کے بعد گاڑی کا کنٹرول ختم ہوگیا۔