وزیر اعظم مودی نے ویکسین کی دوسری خوراک لی

,

   

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کے روز دہلی کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز( ایمس ) میں لی جانے والی کورونا ویکسین کی دوسری خوراک کاٹیکہ لیا۔ویکسین لینے کے بعد وزیراعظم مودی نے ٹویٹ کیا کہ آج میں نے ایمس میں کووڈ ویکسین کی دوسری خوراک لی ہے۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ ویب سائٹ

www.cowin.gov.in

پر اندراج کر کے ویکسین لگوائیں کیونکہ ٹیکہ اندازی ہی ان چند طریقوں میں سے ہے جن کے ذریعے وائرس کو شکست دی جاسکتی ہے ۔ وزیر اعظم نے گزشتہ ماہ یکم ؍مارچ کو بھارت بائیوٹیک کی تیار کردہ کورونا ویکسین کی پہلی خوراک لی تھی۔ مودی چند قومی قائدین میں سے ہیں جو کورونا ویکسین کی دو خوراک لے چکے ہیں۔ وزیراعظم نے ایسے روز ٹیکہ لیا جس دن ملک میں ریکارڈ نئے کورونا مریض درج ہوئے ہیں۔ (تفصیل صفحہ 3 پر)