پنجی: گوا میں وزیر اعظم نریندر مودی نے تجدید شدہ فورٹ اگواڈا جیل میوزیم، گوا میڈیکل کالج میں سپر اسپیشلٹی بلاک، نیو ساوتھ گوا ضلع اسپتال، موپا ہوائی اڈے پر کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا، جن میں ایوی ایشن اسکل ڈیولپمنٹ سینٹر اور گوا میں داووریلم، ناویلیم میں گیس سے چلنے والے سب اسٹیشن شامل ہیں۔ اس کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی نے پروگرام کو خطاب کیا۔ وزیر اعظم مودی نے کہا، گوا کی سرزمین کو، گوا کی ہوا کو، گوا کے سمندر کو قدرت کی طرف سے انمول تحفہ ملا ہے۔ آج آپ سبھی کا گوا کی سرزمین پر یہ جوش، گوا کی ہواوں میں آزادی کے فخر کو مزید بڑھا رہا ہے۔گوا میں پروگرام کو خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا، آج گوا نہ صرف اپنی آزادی کی ڈائمنڈ جبلی منا رہا ہے بلکہ 60 سالوں کے اس سفر کی یادیں بھی ہمارے سامنے ہیں۔ ہمارے سامنے آج جدوجہد اور قربانیوں کی گاتھا بھی ہے، گوا کے لاکھوں باشندوں کی محنت اور لگن کے وہ نتائج ہیں، جن کی وجہ سے ہم نے ایک لمبی دوری طے کی ہے۔