وزیر اعظم مودی کا آج بہار اور مغربی بنگال کا دورہ

   

نئی دہلی 17اپریل (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی جمعہ کے روز بہار اور مغربی بنگال کے دورے پر رہیں گے ۔اس دوران وزیر اعظم 12,000 کروڑ روپے سے زیادہ کے ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد اور افتتاح کریں گے ۔ ان میں ریلوے ، سڑک، گیس، توانائی، ماہی پروری، آئی ٹی اور دیہی ترقی جیسے کئی شعبوں کی اسکیمیں شامل ہیں۔مسٹر مودی کل سب سے پہلے بہار پہنچیں گے اور صبح 11.30 بجے موتیہاری میں ریل، سڑک، دیہی ترقی، ماہی پروری، الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں سے متعلق 7200 کروڑ روپے سے زیادہ کے ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور افتتاح کریں گے اورعوامی جلسے سے خطاب کریں گے ۔ وزیر اعظم کئی ریل پروجیکٹوں کو قوم کے نام وقف کرنے والے ہیں۔ اس میں سمستی پور-بچھواڑا ریل لائن کے درمیان خودکار سگنلنگ بھی شامل ہے ، جو اس سیکشن پر موثر ریل آپریشن کو ممکن بنائے گا۔ دربھنگہ۔تھلوارہ اور سمستی پور۔رام بھدر پور ریل لائنوں کو ڈبل کرنا، دربھنگہ۔سمستی پور لائن ڈبل کرنے کے پروجیکٹ کا حصہ ہے