وزیر اعظم مودی کا آج سے بعض ریاستوں کا دورہ

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی پیر کو تلنگانہ، تاملناڈو، اوڈیشہ، مغربی بنگال اور بہار کے تین روزہ دورے پر جائیں گے ۔ مودی پیر کو تلنگانہ کے عادل آباد میں 56,000 کروڑ روپے سے زیادہ کے کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے ۔ اس کے بعد وہ تاملناڈو کے کلپکم میں بھاوینی جائیں گے ۔ وزیر اعظم 5 مارچ کو حیدرآباد میں سول ایوی ایشن ریسرچ آرگنائزیشن (سی اے آر او) سینٹر قوم کے نام وقف کریں گے ۔ اس کے بعد وہ تلنگانہ کے سنگاریڈی میں 6,800 کروڑ روپے کے کئی ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے ۔ وزیر اعظم اوڈیشہ میں جاجپور کے چندی کھولے میں 19,600 کروڑ روپے سے زیادہ کے کئی ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح، قوم کے نام وقف اور سنگ بنیاد رکھیں گے ۔ دورے کے آخری دن 6 مارچ کو مودی مغربی بنگال کی راجدھانی کولکتہ میں 15,400 کروڑ روپے کے متعدد کنیکٹیویٹی پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے ۔ بعد میں وہ بہار کے بیتیہ میں 8,700 کروڑ روپے کے کئی ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح، قوم کے نام وقف اور سنگ بنیاد رکھیں گے ۔