نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی 23 سے 25 فروری تک مدھیہ پردیش، بہار اور آسام کا دورہ کریں گے اور ان ریاستوں میں مختلف پروگراموں میں شرکت کریں گے اور کئی پراجکٹس کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور افتتاح کریں گے ۔وزیر اعظم کے دفتر سے آج جاری کردہ ایک پریس ریلیز کے مطابق مودی مدھیہ پردیش کے چھتر پور ضلع میں کل دوپہر تقریباً 2 بجے باگیشور دھام میڈیکل اینڈ سائنس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے ۔ مودی پیر کو صبح 10 بجے بھوپال میں دو روزہ گلوبل انویسٹرس سمٹ 2025 کا افتتاح کریں گے اور وہاں سے بہار کے بھاگلپور جائیں گے ۔ وہ وہاں پی ایم کسان یوجنا کی 19ویں قسط جاری کریں گے اور بہار میں مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے اور قوم کو وقف کریں گے ۔ اس کے بعد وزیر اعظم گوہاٹی جائیں گے اور شام تقریباً6بجے جھمور بنندینی (میگا جھمور) ۔ 2025 پروگرام میں شرکت کریں گے ۔
مودی 25 فروری کو تقریباً 10:45 بجے گوہاٹی میں ایڈوانٹیج آسام 2.0 سرمایہ کاری اور انفراسٹرکچر سمٹ 2025 کا افتتاح کریں گے ۔