بائیڈن سے ملاقات ، چین اور افغانستان ایجنڈے میں شامل ہیں
نئی دہلی : افغانستان میں اقتدارکی تبدیلی کے بعدتوقع ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی ستمبر کے آخری ہفتے میں امریکہ کا دورہ کریں گے۔ حکومت ذرائع کے مطابق وزیراعظم ستمبر کے آخری ہفتے میں واشنگٹن ڈی سی اور نیویارک کا دورہ کر سکتے ہیں۔ جو بائیڈن کے صدر بننے کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی کا یہ پہلا دورہ امریکہ ہوگا۔ انڈین ایکسپریس نے ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ اس وقت وزیر اعظم نریندر مودی کے پروگرام کو حتمی شکل دی جا رہی ہے اوراگراب تک کی بات چیت کے مطابق سب کچھ ٹھیک رہا تو وزیر اعظم مودی 22 سے 27 ستمبر تک امریکہ کے دورے پرہوں گے ۔ امریکی صدر جوبائیڈن سے ملاقات کے علاوہ چین اور افغانستان ایجنڈے میں شامل ہیں ۔