تھمپو، 18 اگست (سیاست ڈاٹ کام) وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو بھوٹان کے ساتھ قدیم تعلقات کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ وقت میں دونوں ممالک کے درمیان تعلیم سمیت کئی علاقوں میں شراکت ہے ۔ مودی نے ‘رائل یونیورسٹی آف بھوٹان’ کے طلبا سے خطاب میں کہا کہ آپکے130 کروڑ ہندوستانی دوست آپ کے آگے بڑھنے پر فخر ہی نہیں کریں گے بلکہ آپ کی تعریف کریں گے ۔ آپ کے ساتھ علم کا اشتراک کریں گے اور آپ سے سیکھیں گے۔انہوں نے کہابھوٹان کا پیغام خوشحالی اورانسانیت ہے ۔ خوشی ہم آہنگی سے ملتی ہے اور دنیا اس کے ساتھ زیادہ خوش رہ سکتی ہے ۔ اگر لوگ خوش ہیں، تو ہم آہنگی پیدا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ بھوٹان نے ہم آہنگی، اتحاد اور درد کو سمجھا ہے ۔ انہوں نے کہامیں کل ان بچوں کے درمیان سے گذرا جو میرے استقبال کیلئے سڑکوں پر کھڑے تھے ۔