دو طرفہ بات چیت،کئی معاہدہ/ یادداشت مفاہمت پر دستخط، پرانا زمانہ یاد کیا
ولادووستوک، 4 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیر اعظم نریندر مودی اور روس کے صدر ولادیمیر پوٹن نے چہارشنبہ کوزویدیامیں جہازز بنانے والی بلڈنگ کا دورہ کیا۔مسٹر مودی نے منگل کو روس کے لئے دہلی سے روانہ ہونے سے پہلے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ انہیں زویدیا شپ بلڈنگ کا دورہ جہازوں کی تعمیرکے شعبہ میں روس کی مثالی صلاحیتوں کے بارے میں جاننے کا سنہرا موقع ملے گا اور ساتھ ہی اس شعبہ میں تعاون کے امکانات کا بھی پتہ چلے گا۔وزیر اعظم کے اس سفر کے دوران روسی صدر بھی ان کے ساتھ تھے ۔ یہاں پہنچنے پر مسٹر مودی نے ٹویٹ کیا، “ولادووستوک پہنچ گیا ہوں۔ اس مختصر لیکن اہم سفر میں مختلف پروگراموں میں شامل ہونے کیلئے بہت پرجوش ہوں’’۔ یونائیٹڈ شپ بلڈنگ کارپوریشن کی ملکیت والازویدیا شپ یارڈ روس کے بولشائی کامن شہر میں واقع ہے اور یہ روس کا جہازبنانے کا سب سے بڑا کارخانہ ہے ۔وزیر اعظم نے کہا‘‘روس کے دوردراز علاقے میں میرا دورہ، کسی ہندوستانی وزیر اعظم کا پہلا دورہ ہے جو دونوں ممالک کے درمیان مضبوط دو طرفہ تعلقات کو اور بھی مضبوط کرنے کی فریقین کی خواہش کو نمایاں کرتا ہے ’’۔انہوں نے منگل کو دہلی میں اپنے پیغام میں کہا تھا‘‘میراکا مقصد روس کے صدر ولادیمیر پوٹن کی دعوت پر پانچویں ایسٹ اکنامک فورم میں مہمان خصوصی کے طور پر حصہ لینا اور مسٹر پوٹن کے ساتھ 20 ویں ہندوستان روس سالانہ اجلاس میں حصہ لینا ہے ۔ فورم کے اجلاس میں روس کے دور دراز مشرقی علاقے میں کاروبار اور سرمایہ کاری کے مواقع اور باہمی فائدے کے لئے تعاون کے دیگر مواقع پر بحث کرنا ہے ’’۔مودی نے روس کے صدر ولادیمر پوتن کے ساتھ دوطرفہ بات چیت بھی کی اور خطے کی ترقی کے لئے ان کی وسیع النظری اور عزم کی ستائش کی۔مسٹر مودی نے اپنی ڈھائی گھنٹے لمبی وفد سطح کی بات چیت میں کہا،‘‘میں علاقے کی ترقی کے لئے آپ کے عزم اور وسیع النظری کا قائل ہوں۔’’دونوں ممالک کے درمیان کئی معاہدوں پر دستخط ہوئے۔مسٹرمودی نے کہا،‘‘مشرقی اقتصادی فورم کے لئے آپ کی دعوت میرے لئے اعزاز کی بات ہے ۔یہ دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کے لئے ایک نئی اونچائی کا تاریخی لمحہ ہے ۔میں پانچ ستمبر (جمعرات)کو اس پلیٹ فارم کی میٹنگ حصہ لینے کے لئے پرجوش ہوں۔’’وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ سفر اور دوطرفہ بات چیت جہازبنانے کی تربیت میں جدید تکنیکوں کے استعمال میں دونوں فریقوں کے درمیان تعاون کے نئے راستے کھولے گی۔مسٹر مودی نے ٹویٹ کیا،‘‘سفر کے دوران صدر پوتن نے مجھے شپ یارڈ میں جدید ترین تکنیک دکھائیں۔میرا یہ سفر اس اہم شعبہ میں تعاون کے نئے راستے کھولے گا۔’’ پوٹن نے نریندر مودی کو 2020 ء میں گریٹ پیٹر یاٹک جنگ میں کامیابی کے 75 سالہ جشن میں شرکت کی دعوت بھی دی۔وزیراعظم نے اپنے ایک پیغام میں لکھا،‘‘ صدر پوتن کا میں شکر گزار ہوں کہ وہ میرے ساتھ جویجدا شپ بلڈنگ کامپلکس گئے ۔یہ آرکٹک شپنگ کی ترقی میں بڑا تعاون دینے کے لئے تیار ہیں۔’’اس سے پہلے دونوں لیڈروں نے جویجدا شپ بلڈنگ کامپلکس کا دورہ کیا۔وزیراعظم کے دفتر کی جانب سے ٹویٹ کیاگیا،‘‘ہندوستان اور روس کے دوستانہ رشتوں نے نئے باب کی شروعات کی ہے ۔صدر پوتن اور وزیراعظم مودی نے ولادیووستوک میں ملاقات کی۔جویجدا شپ بلڈنگ کامپلکس میں صدر پوتن مسٹر مودی کے ساتھ موجود رہے ۔مودی نے اس موقع پر وہ زمانہ بھی یاد کیا جب 2001 ء میں انہوں نے بحیثیت وزیر اعلیٰ گجرات روس کا دورہ کیا تھا۔اس وقت کے وزیراعظم آنجہانی اٹل بہاری واجپائی کے ساتھ نریندر مودی روس کا دورہ کرنے والے ایک وفد میں شامل تھے۔
