نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی 4 دسمبر کو مہاراشٹرا کا دورہ کریں گے ۔ وزیر اعظم سہ پہر تقریباً سوا چار بجے مہاراشٹر کے سندھو درگ پہنچیں گے اور راجکوٹ قلعے میں چھترپتی شیواجی مہاراج کے مجسمے کی نقاب کشائی کریں گے ۔ اس کے بعد وزیر اعظم سندھو درگ میں نیوی ڈے 2023 کی تقریبات کے موقع پر پروگرام میں شرکت کریں گے ۔ وزیر اعظم ہندوستانی بحریہ کے بحری جہازوں، آبدوزوں، ہوائی جہازوں اور سندھو درگ کے ترکرلی ساحل سے خصوصی دستوں کے آپریشنل نمائش کا بھی مشاہدہ کریں گے ۔ ہر سال 4 دسمبر کو یوم بحریہ منایا جاتا ہے۔ سندھو درگ میں نیوی ڈے 2023’ کی تقریبات چھترپتی شیواجی مہاراج کی امیر بحری وراثت کو خراج عقیدت پیش کرتی ہیں۔