وزیر اعظم مودی کا کل سے امریکہ کا دورہ

   

عالمی امن کیلئے تجاویز پر اہم قائدین سے بات چیت متوقع
نئی دہلی:وزیر اعظم نریندر مودی کے آئندہ دورہ امریکہ کے دوران روس، یوکرین جنگ اور اسرائیل، حماس تنازعہ کو روکنے کی تجاویز پر امریکی صدر جوزف آر بائیڈن سمیت کئی اہم عالمی قائدین کے ساتھ اہم بات چیت کرنے کا امکان ہے ۔ مودی 21 سے 23 ستمبر تک امریکہ کے تین روزہ دورے پر ہوں گے ۔ اس دوران وہ صدر بائیڈن کے آبائی شہر فلاڈیلفیا کے صوبے ڈیلاویئر میں امریکہ، ہندوستان ، جاپان اور آسٹریلیا کے چار فریقی اتحاد کواڈ کے چھٹے سربراہی اجلاس (دراصل چوتھے اجلاس ) میں شرکت کریں گے اور مستقبل کے بارے میں 23 ستمبر کو نیویارک میں ہونے والی سربراہی کانفرنس میں شرکت کریں گے ۔ خارجہ سکریٹری وکرم مصری نے آج وزیر اعظم کے دورہ امریکہ کی تفصیلات سے میڈیا کو واقف کروا یا۔ جہاں تک امن کی تجویز پیش کرنے کا تعلق ہے تو یہ دیکھنا ہوگا کہ اس پر کتنا اتفاق ہوتا ہے۔ ہندوستان کئی فورمز پر امن کے اقدامات پر کام کر رہا ہے اوربہت سے مذاکرات کار اس میں شامل ہیں۔