امریکہ اور مصر کے دورہ کی تکمیل پر مودی کی وطن واپسی
قاہرہ:مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے 25 جون کو قاہرہ میں وزیر اعظم نریندر مودی کو ‘آرڈر آف دی نیل’ ایوارڈ سے نوازا جو مصر کا اعلیٰ ترین سرکاری اعزاز۔ ’’آرڈر آف دی نیل‘‘ ایوارڈ1915 میں قائم کیا گیا، ‘آرڈر آف دی نیل’ سربراہان مملکت، ولی عہد، اور نائب صدور کو دیا جاتا ہے جو مصر یا انسانیت کی انمول خدمت کرتے ہیں۔وزیر اعظم نریندر مودی 25 جون کو مصر کے اپنے پہلے دورے کے اختتام کے بعد ہندوستان کیلئے روانہ ہوئے جہاں انہوں نے صدر عبدالفتاح السیسی سے مختلف عالمی اور علاقائی امور کے علاوہ وباہمی تعلقات پر بات چیت کی ۔مودی 24 جون کو امریکی صدر جو بائیڈن کی دعوت پر امریکہ کا اعلیٰ سطحی سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعد قاہرہ پہنچے تھے جہاں مصر کے وزیر اعظم مصطفیٰ مدبولی نے ہوائی اڈے پر ان کا استقبال کیا۔اس طرح دو ملکوں کے دورہ کی تکمیل کے بعد وزیر اعظم مودی وطن واپس ہورہے ہیں۔