پیگاسس جاسوسی کے الزامات پر کانگریس کے سینئر رہنما پی چدمبرم نے کہا کہ حکومت جے پی سی تشکیل دے یا سپریم کورٹ سے تحقیقات کے لئے ایک سیٹنگ جج مقرر کرنے کی درخواست کرے کانگریس کے رہنما پی چدمبرم نے نیوز ایجنسی پی ٹی آئی کو بتایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کو پیگاسس معاملے پر پارلیمنٹ میں بیان دینا چاہئے وہ واضح کریں کہ کیا جاسوسی کی گئ تھی کانگریس کے رہنما اور سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم نے کہا کہ پارلیمنٹری کمیٹی برائے انفارمیشن ٹکنالوجی کی تحقیقات سے زیادہ مشترکہ پارلیمانی کمیٹی (جے پی سی) کی تحقیقات زیادہ کارگر ثابت ہوسکتی ہے انہوں نے کہا کہ اگر فرانس اسرائیل پیگاسس جاسوسی کیس کی تحقیقات کا حکم دے سکتا ہے تو ہندوستان کیوں نہیں؟