بھارتی الیکشن کمیشن نے بدھ کے روز تمام پٹرول پمپ ڈیلرز اور دیگر ایجنسیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ 72 گھنٹوں کے اندر اندر وزیر اعظم نریندر مودی کی تصویر والے مرکزی اسکیموں کے ہورڈنگز کو ان کے احاطے سے ہٹائیں۔ کولکتہ میں ایک عہدیدار نے یہ معلومات دی۔ مغربی بنگال میں چیف الیکٹورل آفیسر (سی ای او) آفس کے ایک عہدیدار نے کہا کہ ایسے ہورڈنگز میں وزیر اعظم کی تصویر کا استعمال کرنا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔