وزیر اعظم مودی کی خاموشی سے ملک کو نقصان:کانگریس

   

پٹنہ: بہار پردیش کانگریس کمیٹی کے ریاستی نمائندے اور ترجمان پروفیسر وجے کمار مٹھو، سابق ایم ایل اے محمد خان علی، ضلع کانگریس کے نائب صدر بابولال پرساد سنگھ، رام پرمود سنگھ، ودیا شرما، وپن بہاری سنہا، یوتھ کانگریس کے صدر وشال کمار، محمد شمیم وغیرہ نے کہا کہ 26فیصد ٹیرف لگانے سے ہندوستان کو 23اپریل سے ہر سال ہندوستانی حکومت کو 23ارب ڈالر سے زیادہ کا نقصان ہوگا۔امریکی صدر ٹرمپ کے اس قدم کے بعد امریکہ ہندوستان سے امریکہ برآمد ہونے والی اشیا پر 26فیصد ٹیکس لگائے گا۔ اس کا نتیجہ یہ نکلے گا کہ امریکہ کے لوگ جو ہندوستان سے سامان خریدتے تھے اب وہ کم خریدیں گے ۔ اس کا براہ راست نقصان ہندوستانی عوام کو ہوگا۔ان تمام لیڈروں کا کہنا تھا کہ حد اس وقت پار ہو گئی جب ٹیرف لگانے کے بعد بھی ٹرمپ نے یہ کہہ کر ہندوستان پر احسان کیا کہ ابھی ہم سیریل ٹیرف لگا رہے ہیں ورنہ ہم 100 فیصد ٹیرف لگا سکتے تھے ، اس کے برعکس ٹرمپ نے کئی ممالک پر صرف 10 فیصد کا بیس لائن ٹیرف لگا دیا۔