وزیر اعظم مودی کی سالگرہ پرتہنیتی پروگرام

   

نئی دہلی: وزیر اعظم نریند مودی کی سالگرہ (17ستمبر ) کے موقع پر ان کی سربراہی میں جی20اجلاس کی کامیابی اور چندریان 3 کی شاندار کارگزاری کے حوالے سے جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی کے سینئر سکنڈری اسکول میں ایک شاندار تہنیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ دہلی حج کمیٹی کی چیئر پرسن کوثر جہاں کی خصوصی پہل پر جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسر نجمہ اختر کی سرپرستی میں اس پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔ اس پروگرام میں جامعہ ملیہ اسلامیہ سینئر سکنڈری اسکول کی طالبات، اساتذہ اور اسٹاف نیز بڑی تعداد میں مسلم معاشرے کی دیگر خواتین اور نمائندہ شخصیات نے شرکت کی۔ کوثر جہاں اور وائس چانسلر پروفیسر نجمہ اخترنے وزیر اعظم مودی کے دور حکومت میں ملک کی خوشحالی اور خیرسگالی اور سماج کے کمزور اور پسماندہ طبقات خصوصاً مسلم خواتین کی فلاح و بہبود اور انہیں بااختیار بنانے کیلئے کئے گئے اقدام پر وزیراعظم کو مبارکباد پیش کی ۔ اس پروگرام کا آغاز کلام قرأت کلام پاک سے ہوا۔


وزیراعظم مودی اتوار کو پی ایم وشوکرما اسکیم کا آغاز کریں گے
نئی دہلی: وشوکرما جینتی کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی 17 ستمبر کو صبح تقریباً 11 بجے انڈیا انٹرنیشنل کنونشن اینڈ ایکسپو سنٹر دوارکا، نئی دہلی میں ’’پی ایم وشوکرما‘‘ کے نام سے ایک نئی اسکیم کا آغاز کریں گے۔ روایتی دستکاری سے وابستہ لوگوں کو مدد فراہم کرنے کے معاملے پر وزیر اعظم کی مستقل توجہ رہی ہے۔ اس توجہ کے پس پشت نہ صرف کاریگروں اور دستکاروں کی مالی مدد کرنے کی خواہش کارفرما ہے ، بلکہ یہ قدیم روایت، ثقافت اور متنوع وراثت کو زندہ رکھنے اور مقامی مصنوعات، آرٹ اور دستکاری کے ذریعے پھلنے پھولنے کی خواہش پر مبنی ہے۔ پی ایم وشوکرما اسکیم کو مرکزی حکومت 13,000 کروڑ روپے کے اخراجات کے ساتھ مکمل طور پر فنڈ فراہم کریگی۔ اس اسکیم کے تحت وشوکرماؤں کو بایومیٹرک پر مبنی پی ایم وشوکرما پورٹل کا استعمال کرتے ہوئے کامن سرویس سنٹرز کے ذریعہ مفت رجسٹر کیا جائیگا۔