وزیر اعظم مودی کی سکیورٹی میں چوک کے معاملے کی جانچ سپریم کورٹ کے سابق جج کی سربراہی میں ہوگی

   

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے پیر کے روز کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے پنجاب دورے کے دوران مبینہ طور پر سکیورٹی میں چوک کے معاملے کی جانچ سپریم کورٹ کے سابق جج کی سربراہی میں ایک کمیٹی سے کرائی جائے گی۔ چیف جسٹس این یو رمنا اور جسٹس سوریہ کانت اور جسٹس ہیما کوہلی کی بنچ نے عرضی گزار این جی او ‘لائرز وائس’، مرکزی حکومت اور پنجاب حکومت کے دلائل سننے کے بعد اس کی جانچ کے لیے ایک پینل تشکیل دینے کا حکم دیا۔ چیف جسٹس رمنا نے کہا کہ عدالت عظمیٰ کے سابق جج کی سربراہی میں ایک پینل کے ذریعے پورے معاملے کی جانچ کا حکم دیتا ہوں