خلا میں تاریخ رقم کرنے پر گروپ کیپٹن کو دی مبارکباد
نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (آئی ایس ایس) کا دورہ کرنے والے پہلے ہندوستانی گروپ کیپٹن شوبھانشو شکلا سے بات کی۔ پی ایم او نے یہ جانکاری دی۔ ہندوستانی خلاباز شوبھانشو شکلا ایکسیوم مشن 4 کے تحت 25 جون کو آئی ایس ایس کے لیے روانہ ہوئے۔ شوبھانشو نے خلا میں پہنچ کر ملک کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔ شبھانشو آئی ایس ایس میں قدم رکھنے والے پہلے ہندوستانی بن گئے ہیں۔ ان کے علاوہ پولینڈ اور ہنگری کے خلابازوں نے بھی آئی ایس ایس پر قدم رکھا۔یہ مشن Axiom4 کا حصہ ہے جس کا اہتمام ہیوسٹن میں Axiom Space نے کیا ہے۔ اس مشن میں آئی ایس ایس پر 14 دن تک سائنسی تجربات کیے جائیں گے۔شوبھانشو شکلا بھی 40 سالوں میں خلا میں جانے والے پہلے ہندوستانی خلاباز بن گئے جو قوم کیلئے ایک تاریخی سنگ میل ہے۔وزیر اعظم کے دفتر نے اپنے آفیشل ایکس ہینڈل پر یہ پوسٹ کیا۔