وزیر اعظم مودی کی مصر کے صدر و امیر قطر کو عید کی مبارکباد

   

نئی دہلی 26 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیر اعظم نریندر مودی نے آج مصر کے صدر عبدالفتح السیسی اور امیر قطر شیخ تمیم بن حماد الثانی کو عید کی مبارکباد پیش کی اور کورونا کے مسئلہ پر تبادلہ خیال کیا ۔ واضح رہے کہ مودی اس سال مصر کا دورہ کرنے والے تھے تاہم کورونا وباء کی وجہ سے وہ اس دورہ کو منسوخ کرنے پر مجبور ہوگئے ۔ دونوں قائدین سے بات چیت میں مودی نے کورونا سے نمٹنے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا ۔