سومناتھ۔11 جنوری (یو این آئی) وزیرِ اعظم مودی اور گجرات کے وزیرِ اعلیٰ بھوپیندر پٹیل کی موجودگی میں اتوار کے روز سومناتھ میں شوریہ یاترا کا انعقاد کیا گیا۔ مودی کے استقبال کیلئے 108 گھوڑوں کی شوریہ یاترا کا اہتمام کیا گیا تھا جو ان لاتعداد جنگجوؤں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ایک رسمی جلوس تھا جنہوں نے سومناتھ مندر کی حفاظت کرتے ہوئے اپنی جانیں قربان کیں۔ اس کے بعد مودی نے سومناتھ مندر میں بھگوان مہادیو کے درشن کیے اور پوجا ارچنا کی۔سومناتھ میں منعقدہ ‘شوریہ سوابھیمان سبھا میں وزیرِ اعظم مودی کے تئیں بزرگ شہریوں کے منفرد جذبات اور جوش و خروش دیکھنے کو ملے ۔
