وزیر اعظم مودی کی وزرائے اعظم ملائشیا و جاپان سے ملاقات

,

   

Ferty9 Clinic

جاپان سے تعلقات کے استحکام پر بات چیت
مہاتر محمد سے ذاکر نائک کی حوالگی کا معاملہ اٹھایا

ولادیووستک، 5 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو جاپان کے وزیر اعظم شنزو آبے سے ملاقات کر کے کئی اہم ایشوز بات چیت کی۔وزیر اعظم کے دفتر نے ایک ٹویٹ کے ذریعہ یہ اطلاع دی۔ٹویٹ کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لئے بات چیت ہوئی۔وزیر اعظم نریندر مودی اور جاپانی وزیر اعظم شنز آبے نے روس کے ولادیووستک شہر میں ملاقات کی۔ اس سے پہلے دونوں رہنماؤں کے درمیان جاپان کے اوساکا شہر میں منعقد جی -20 اجلاس اور فرانس کے بیارٹیز میں حال ہی میں منعقد جی -7 سربراہی اجلاس کے دوران ملاقات ہوئی تھی۔مسٹر مودی ایسٹ اکنامک فورم (ای ای ایف) کی میٹنگ میں حصہ لینے روس کے دورے پر ہیں۔ روس کے صدر ولادیمیر پوٹن نے پانچویں ای ای ایف سے خطاب کرنے کے لئے مسٹر مودی کو مہمان خصوصی کے طور پر مدعو کیا گیاہے ۔اس سے پہلے ہندوستان اور روس نے اپنے اسٹریٹجک پارٹنرشپ اور باہمی اعتماد کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کے قرارداد کے ساتھ 15 معاہدوں پر چہارشنبہ کو دستخط کئے اور دونوں ممالک کے درمیان توانائی، اور دفاع کے شعبہ میں باہمی تعاون دینے کاخد و خال پیش کیا۔ اپنی مصروفیات کو جاری رکھتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو ملائشیا کے وزیر اعظم مہاتر محمد سے ملاقات کی۔وزیر اعظم کے دفتر نے ایک ٹوئٹ میں کہا‘‘ولادیووستک میں اجلاس جاری ہے ۔ اجلاس میں مودی اور مہاتر محمد دونوں ممالک کے عوام کے فائدے کے لئے ہندوستان ۔ ملائشیا تعاون کو متنوع بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا’’۔مسٹر مودی کی ملیشیا کے وزیر اعظم کے ساتھ ملاقات کی اپنی ہی اہمیت ہے کیونکہ حالیہ ہفتوں میں ملائشیا کے حکام نے ملک میں تقاریر کے لئے اسلامی اسکالر ذاکر نائیک پر اپنے ملے جلے اشارے دئیے تھے ۔ اسلامی اسکالر مسڑ ذاکر نائیک منی لانڈرنگ کے معاملہ میں ہندوستان کو مطلوب ہے ۔سکریٹری خارجہ وجئے گوکھلے نے یہاں صحافیوں کو بتایا‘‘مسٹر مودی نے مسٹر مہاترمحمد سے ملاقات کے دوران منی لانڈرنگ کیس میں مطلوب اسلامی اسکالر ذاکر نائیک کی حوالگی کا معاملہ اٹھایا۔ دونوں فریقوں نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ اس ضمن میں افسران رابطہ میں رہیں گے اور یہ ہمارے لئے ایک اہم مسئلہ ہے ’’۔مسٹر گوکھلے نے کہا کہ وزیر اعظم کی روس میں ایسٹ اکنامک فورم کی اپنی دو طرفہ مصروفیات کے بارے میں بھی معلومات دیں۔ انہوں نے کہا کہ ملاقات کے دوران مسٹر مودی نے ملائشیاکے وزیر اعظم کو جموں و کشمیر میں آرٹیکل 370کو غیر مؤثر بنانے کی موزونیت کے بارے میں بھی بتایا اور وہاں مؤثر انتظامیہ دینے کے ضمن میں یہ قدم کتنا ضروری ہے اس کے بارے میں بھی مسٹرمہاتر محمد کو معلومات دی۔انہوں نے کہا کہ ملاقات کے دوران ملائشیا کے وزیر اعظم نے قبول کیاکہ دہشت گردی ایک عالمی مسئلہ ہے ۔