وزیر اعظم مودی کی پوپ فرانسس سے ملاقات، دورہ ہند کی دعوت

,

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی/روم: وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کے روز ویٹیکن میں پوپ فرانسس سے ملاقات کی اور انہیں ہندوستان آنے کی دعوت دی۔ پوپ کے ساتھ اپنی پہلی ملاقات کے بعد وزیر اعظم مودی نے ٹوئٹر پر کہا، ’’پوپ فرانسس کے ساتھ انتہائی گرمجوشی سے ملاقات ہوئی۔ مجھے ان کے ساتھ کئی معاملوں پر تبادلہ خیال کرنے کا موقع ملا اور انہیں ہندوستان آنے کے لئے بھی مدعو کیا۔‘‘ عہدیداروں کے مطابق اجلاس صرف 20 منٹ کے لئے مقرر کیا گیا تھا، تاہم یہ ایک گھنٹے تک جاری رہا، جس کے دوران انہوں نے ماحولیاتی تبدیلی کے خلاف جنگ اور غریبی کے خاتمہ سمیت کئی امور پر تبادلہ خیال کیا۔پوپ کا آخری ہندوستان کا سفر 1999 میں ہوا تھا، جب اٹل بہاری واجپئی وزیر اعظم تھے، اس وقت پوپ جان پال دوم ہندوستان آئے تھے۔ مودی جی 20 چوٹی کانفرنس میں شرکت کے لئے اٹلی کے تین روزہ دورے پر ہیں، جہاں سے وہ اقوام متحدہ سی او پی 26 کے لئے گلاسگو کے لئے روانہ ہوں گے۔ مودی نے پوپ فرانسیس کو کیتھولک مسیحیوں کے مرکز ویٹیکن میں ملاقات کے دوران دورہ ہند کی دعوت دی۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اس ملاقات کے حوالے سے لکھا کہ ’پوپ فرانسیس کے ساتھ گرمجوش ملاقات ہوئی۔ مجھے ان کے ساتھ بہت سے معاملات پر بات کرنے کا موقع ملا اور (میں نے) انہیں انڈیا کے دورے کی دعوت دی۔‘مذہبی خبروں کے ویب سائٹ کرکس کے مطابق پوپ کا کہنا ہے کہ وہ انڈیا کا دورہ کرنا چاہتے ہیں۔ ویٹیکن نے کئی سال پہلے ویٹیکن کے دورے کا شیڈول بھی مرتب کیا تھا۔‘فرانسس مذہبی آزادی کو فروغ دینے کیلئے دنیا کے دوسرے بڑی آبادی والے ملک کا دورہ کرنے کے خواہاں ہیں۔سماجی کارکنوں کا کہنا ہے کہ نریندر مودی کی جماعت بی جے پی کے 2014 میں اقتدر میں آنے کے بعد سے ہندوستان میں مذہبی اقلیتی برادریوں کو امتیازی سلوک اور تشدد کا سامنا ہے۔