وزیر اعظم مودی کے جلسہ میں جانے کے دوران ٹرین کی زد میں آ کر 4 بی جے پی حامی ہلاک

   

Ferty9 Clinic

کولکاتہ ۔20؍ڈسمبر ( ایجنسیز )مغربی بنگال کے نادیا میں وزیر اعظم مودی کے جلسہ میں شریک ہونے جا رہے بی جے پی کے کچھ حامی ٹرین کی زد میں آ گئے۔ اس حادثہ میں 4 کی موت ہو گئی جبکہ ایک ہاسپٹل میں زیر علاج ہے جس کی حالت بھی سنگین بتائی جا رہی ہے۔ یہ حادثہ ہفتہ کی صبح پیش آیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ سبھی مہلوکین اور زخمی افراد مرشد آباد کے باشندہ ہیں۔خراب موسم کی وجہ سے وزیر اعظم مودی ریالی سے خطاب کرنے پہنچ بھی نہیں پائے۔ ہفتہ کے روز شدید دھند کے سبب مودی کا ہیلی کاپٹر طاہر پور میں لینڈ نہیں کر پایا اور مودی نے فون سے جلسہ کو خطاب کیا اور تقریب میں موجود نہ ہونے کیلئے معافی مانگی۔ مودی نے طاہرپور اسٹیشن پر پیش آئے حادثہ کا ذکر بھی اپنے خطاب میں کیا اور ریل حادثہ کا شکار ہوئے بی جے پی کارکنان کی موت پر افسوسناک کا اظہار کیا۔ حادثہ میں 74 سالہ رام پرساد گھوش، 55 سالہ مکتی پد سوتردھار اور 35 سالہ گوپی ناتھ داس کی حادثہ والی جگہ پر ہی موت ہو گئی۔47 سالہ بھیرو گھوش کی سنگین حالت میں اسپتال لے جاتے وقت موت ہوئی۔ اس حادثہ کے بعد علاقہ میں غم کا ناحول دیکھا گیا۔ وزیر اعظم مودی نے مغربی بنگال کے بعد آسام کا دورہ کیا اور وہاں عوامی جلسہ سے خطاب کیا۔