نئی دہلی:سپریم کورٹ کی طرف سے کانگریس کی قیادت میں 14 سیاسی جماعتوں کی جانب سے اپنے لیڈروں کے خلاف تفتیشی ایجنسیوں کے من مانی استعمال کا الزام لگانے والی درخواست پر سماعت کرنے سے انکار کرنے کے بعد، بی جے پی کے صدر جے پی نڈا نے بدھ کو کہا کہ عدالت کے مشاہدات نے اپوزیشن کو آئینہ دکھایا ہے۔ نڈا نے کہا کہ عدالت عظمیٰ نے اپنے ‘مقدس’ فیصلے سے بدعنوانی کے خلاف حکومت کی مہم پر مہر لگا دی ہے۔انھوں نے ایک ٹویٹ میں کہا، ‘اپوزیشن کو آزاد تحقیقاتی ایجنسیوں پر بار بار الزام لگانے کی عادت ہے۔ اپوزیشن لیڈروں کی حرکات کو پورا ملک دیکھ رہا ہے انہوں نے کہا کہ بدعنوانی کے مقدمات میں ملوث تمام لوگ جھوٹے الزامات کی سیاست کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم پر اکٹھے ہوئے ہیں۔ آج سپریم کورٹ کے تبصروں نے انہیں آئینہ دکھا دیا ہے۔