حیدرآباد 14اکتوبر(یواین آئی) وزیراعظم مودی اے پی کے کرنول ضلع کا دورہ کریں گے جس کی تیاریاں تقریباً مکمل ہو چکی ہیں۔ وہ اس ماہ کی 16تاریخ کو ضلع کے مختلف مقامات کا دورہ کریں گے ۔صبح میں وزیر اعظم مندر میں پوجا کریں گے ۔ دوپہر میں وہ کرنول پہنچیں گے اور سوپرجی ایس ٹی۔سپر سیونگس میں خطاب کریں گے ۔اس موقع پر 7500ملازمین پولیس کی تعیناتی کے ساتھ سخت سیکوریٹی اقدامات کئے گئے ہیں۔جلسہ کے لئے 450 ایکڑرقبہ میں انتظامات کئے جا رہے ہیں، جس میں پارکنگ اور دیگر سہولیات شامل ہیں۔