وزیر اعظم مودی گجرات پہنچے، کئی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا

   

Ferty9 Clinic

احمد آباد: وزیر اعظم نریندر مودی تقریباً 4,400 کروڑ روپے کے پروجیکٹوں کا آغاز کرنے اور مرکزی حکومت کی ہاؤسنگ اسکیم کے تحت بنائے گئے مکانات 19,000 مستفیدین کو الاٹ کرنے کے لیے آج گجرات کا دورہ کیا۔ وزیر اعظم مودی نے اس دوران گاندھی نگر میں ‘آل انڈیا ایجوکیشن ایسوسی ایشن کنونشن’ میں شرکت کی اور گفٹ سٹی بھی گئے۔ اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم مودی نے ایک تقریب سے خطاب کیا۔ اس دورے کے موقع پر انہوں نے گجرات کو بڑا تحفہ دیتے ہوئے 4400 کروڑ کے پروجکٹوں کا افتتاح و سنگ بنیاد رکھا۔ ان میں اربن ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ، واٹر سپلائی ڈیپارٹمنٹ، روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ اور مائنز اینڈ منرلز ڈیپارٹمنٹ کے منصوبے شامل ہیں۔ وہ پروگرام کے دوران پردھان منتری آواس یوجنا (دیہی اور شہری) کے استفادہ کنندگان کو چابیاں بھی سونپیں گے۔ ان پروجیکٹوں کی کل لاگت تقریباً 1,950 کروڑ روپے ہے