بھوپال:مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے پیر کو کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی 27 جون کو بھوپال اور شہڈول کے ایک روزہ دورے پر آئیں گے۔ چوہان نے کہا کہ اس دن وزیر اعظم یہاں رانی کملا پتی ریلوے اسٹیشن سے دو وندے بھارت ٹرینوں – بھوپال-اندور اور بھوپال-جبل پور کو ہری جھنڈی دکھائیں گے۔ اس کے بعد وہ بھوپال کے موتی لال نہرو اسٹیڈیم میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ایک پروگرام میں شرکت کریں گے۔چوہان نے کہا کہ اسی دن وہ شہڈول میں ویرانگنہ رانی درگاوتی کے یوم قربانی پر گورو یاترا کے اختتام پر رانی درگاوتی کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔