وزیر اعظم میں اگر اخلاقیات باقی ہیں تو انہیں فوری طور پر پیگاسس اسپائی ویئر جاسوسی کیس کی تحقیقات کرانی چاہیے

,

   

پیگاسس اسپائی ویئر کیس کے حوالے سے پیر کو پارلیمنٹ میں زبردست ہنگامہ ہوا۔ اپوزیشن جماعتوں کے ممبروں کے نعرے بازی اور ہنگامہ آرائی کی وجہ سے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کی کارروائی ملتوی کرنی پڑی۔ اپوزیشن پیگاسس کیس کی تحقیقات پر قائم ہے۔ ادھر کانگریس راجیہ سبھا کے ممبر اکھلیش سنگھ نے پیگاسس اسپائی ویئر کیس میں ہونے والے نئے انکشافات اور راجیہ سبھا میں ہنگامہ آرائی پر این ڈی ٹی وی سے بات کی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ حکومت اس معاملے کی تحقیقات کروائے تاکہ حقیقت سامنے آسکے۔ کانگریس کے رکن پارلیمنٹ نے کہا ، “اگر وزیر اعظم میں ذرا بھی اخلاقیات باقی رہ گئی ہیں ، تو انہیں فوری طور پر پیگاسس اسپائی ویئر جاسوسی کیس کی تحقیقات کرانی چاہییں۔ جب تحقیقات ہوں گی، تو حقیقت سامنے آئے گی۔”