وزیر اعظم نریندرمودی پہنچے جنوبی کوریا کے دو روزہ دورے پر، مودی۔مودی کے لگے نعرے

,

   

وزیر اعظم نریندرمودی آج سے جنوبی کوریا کے دو روزہ دورے پر ہیں۔ آج صبح یعنی جمعرات کو وہ سیول پہنچ گئے۔ یہاں پی ایم مودی سے ہوٹل میں ملنے پہنچے ہندستانی گروپ کے لوگوں نے مودی۔مودی اور بھارت ماتا کی جے کے نعرے لگائے۔ لوگوں میں کافی جوش نظر آرہا تھا۔ جنوبی کوریا روانہ ہونے سے پہلے پی ایم مودی نے جنوبی کوریا کو انمول دوست اور میک ان انڈیا، سوچھ بھارت، اسٹارٹ اپ انڈیا جیسے پروگرواموں میں خصوصی حکمت عملی کا شراکت دار بتایا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ جمہوریت کے ساتھی کے طورپر ہندستان اور جنوبی کوریا  نے عالمی امن کیلئے ایک نقطہ نظر کا اشتراک کیا ہے۔ بازارمعیشت کے ساتھی کے طور پر ہماری ضرورتیں اور طاقت ایک دوسرے کی تکمیل ہیں۔ جنوبی کوریا   میک ان انڈیا، سوچھ بھارت، اسٹارٹ اپ انڈیا کا اہم شراکت دار ہے۔