وزیر اعظم نریندرمودی کا آج راجستھان اور ہریانہ کا دورہ

   

نئی دہلی:وزیر اعظم نریندر مودی پیر کو راجستھان اور ہریانہ کا دورہ کریں گے ، اس دوران وہ جے پور میں رائزنگ راجستھان گلوبل انویسٹمنٹ کانفرنس کا افتتاح کریں گے اور ہریانہ کے پانی پت میں لائف انشورنس کارپوریشن آف انڈیا کی بیما سکھی پہل کے آغاز کے علاوہ مہارانا پرتاپ ہارٹیکلچر یونیورسٹی، کرنال کے مرکزی کیمپس کا سنگ بنیاد رکھیں گے ۔ پیر کو مودی سب سے پہلے جے پور جائیں گے اور تقریباً 10:30 بجے جے پور ایگزیبیشن اینڈ کنونشن سینٹر میں رائزنگ راجستھان گلوبل انویسٹمنٹ سمٹ 2024 کا افتتاح کے بعد تقریب سے خطاب بھی کریں گے ۔اس کے بعد وزیر اعظم پانی پت جائیں گے اور تقریباً 2 بجے ایل آئی سی کی بیما سکھی اسکیم کا آغاز کریں گے ۔ ایل آئی سی کی یہ پہل 18-70 سال کی عمر کی خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے بنائی گئی ہے جنہوں نے 10ویں جماعت پاس کی ہے ۔