وزیر اعظم نریندر مودی آج آنجہانی ارون جیٹلی کے گھر پہنچ کر پسماندگان سے ملاقات

,

   

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی آج آنجہانی ارون جیٹلی کے گھر پہنچ ان کی بیوہ اور بیٹے سے ملاقات کر کے انہیں پرسہ دئے ۔ واضح رہے کہ ارون جیٹلی کا 24/اگست کو دیہانت ہوگیا۔ اس وقت وزیر اعظم متحدہ عرب امارات کے دورہ پر تھے۔ انہوں نے ٹوئٹر پر اظہارتعزیت کیا تھا۔ ارون جیٹلی بی جے پی کے سینئر لیڈر تھے۔ وہ چار مرتبہ راجیہ سبھا کے رکن رہ چکے ہیں۔

وہ 2000ء میں اس وقت کے وزیر اعظم آنجہانی اٹل بہاری واجپائی کے دورے حکومت میں کابینہ کے وزیر بنے تھے۔ جیٹلی مودی حکومت میں وزارت فینانس کا عہدہ پرفائز تھے۔ مودی حکومت کے بڑے اقدامات میں سے ایک نوٹ بندی بھی ہے۔ نوٹ بندی کے وقت ارون جیٹلی وزیرفینانس تھے۔