بنگلورو: بی جے پی پارلیمانی بورڈ کے رکن اور کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ بی ایس یدیورپا نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے آئندہ اسمبلی انتخابات کے تحت مسلمانوں میں بی جے پی کے تعلق سے اعتماد پیدا کرنے کی ہدایت دی ہے۔ یدیورپا نے کہاکہ وزیر اعظم نریندر مودی کے مشورے پر یقینی طور پر عمل کیا جائے گا۔ سابق وزیر اعلیٰ نے کرناٹک کے شیموگہ میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے دہلی میں نریندر مودی سے ہوئی بات چیت کے بارے میں جانکاری دی۔انہوں نے کہاکہ ابتداء سے ہی ان کے اقلیتوں کے ساتھ اچھے تعلقات رہے ہیں۔اسی طرح ان کے اور مسلمانوں کے درمیان ایک دوسرے کا احترام اوربھروسہ قائم ہے۔ یدیورپا نے کہاکہ وزیر اعظم کے مشورے کے مطابق آنے والے دنوں میں ان کی جانب سے ترجیحی بنیاد پر مسلمانوں سے تعلقات بہتر بنانے کے اقدامات کئے جائیں گے۔