وزیر اعظم نریندر مودی نے من کی بات میں جی-20 اور چندریان-3 کا کیا ذکر، بولے- ہندوستان کی کامیابی دنیا نے دیکھی

,

   

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی کل اپنے ماہانہ ریڈیو شو ‘من کی بات’ کی 105ویں قسط سے خطاب کر رہے ہیں۔ یہ پروگرام صبح 11 بجے ریڈیو اور تمام ڈیجیٹل پلیٹ فارمز بشمول پی ایم مودی کے یوٹیوب چینل پر نشر کیا جا رہا ہے۔ نئی دہلی میں جی-20 سربراہی اجلاس کے کامیاب اختتام کے بعد یہ ان کا پہلا شو ہے۔ اس موقع پر پی ایم مودی خواتین ریزرویشن بل کے بارے میں بات کی۔ وزیر اعظم مودی نے 27 اگست کو ریڈیو شو کے 104 ویں ایڈیشن سے خطاب کیا تھا۔ جس میں انہوں نے جی-20 سربراہی اجلاس کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس میگا ایونٹ کی ہندوستان کی صدارت عوامی صدارت ثابت ہوئی ہے۔