وزیر اعظم نریندر مودی کا جولائی میں دورہ آندھرا پردیش

   

مجاہد آزادی الوری سیتا راما راجو کی جینتی تقاریب میں شرکت
حیدرآباد۔/31 مئی، ( سیاست نیوز) وزیر اعظم نریندر مودی 4 جولائی کو آندھرا پردیش کا دورہ کریں گے اور مجاہد آزادی الوری سیتا راما راجو کی 125 ویں جینتی تقاریب میں حصہ لیں گے۔ ضلع مغربی گوداوری کے بھیما ورم میں تقاریب کا اہتمام کیا جائے گا۔ وزیر اعظم ایک سالہ طویل تقاریب کا افتتاح کریں گے۔ بی جے پی کے صدر آندھرا پردیش یونٹ سومو ویرا راجو کے مطابق وزیر اعظم 3 کروڑ روپئے کی لاگت سے نصب کردہ الوری سیتا راما راجو کے مجسمہ کی نقاب کشائی انجام دیں گے۔ وہ بھیما ورم میں عوامی جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ مرکزی وزیر سیاحت جی کشن ریڈی بھیما ورم کا دورہ کرتے ہوئے وزیر اعظم کے دورہ کے انتظامات کا جائزہ لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ الوری سیتا راما راجو کے نام سے منعقد ہونے والے مختلف پروگراموں کے منتظمین کو تہنیت پیش کی جائے گی۔ قبائیلی تنظیموں کے سربراہان تیاری کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ مرکزی حکومت نے مجاہد آزادی الوری سیتا راما راجو کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے بعض پروگرام ترتیب دیئے ہیں۔ ر