حیدرآباد۔/21 نومبر، ( سیاست نیوز) وزیر اعظم نریندر مودی تلنگانہ اسمبلی چناؤ میں بی جے پی کی انتخابی مہم میں حصہ لینے کیلئے 25 تا 27 نومبر تلنگانہ کا دورہ کریں گے۔ طئے شدہ شیڈول کے مطابق وزیر اعظم 25 نومبر کو مہیشورم اور کاماریڈی میں بی جے پی امیدواروں کے جلسوں سے خطاب کریں گے۔ 26 نومبر کو توپران اور نرمل میں انتخابی مہم میں حصہ لیں گے جبکہ 27 نومبرکو محبوب آباد اور کریم نگر میں بی جے پی امیدواروں کی انتخابی مہم سے خطاب کریں گے۔ کریم نگر کے بعد شام میں حیدرآباد میں نریندر مودی کا روڈ شو ہوگا۔ وزیر اعظم کے ہمراہ جنا سینا کے سربراہ پون کلیان بھی روڈ شو میں شریک رہیں گے۔ روڈ شو کے تحت جن اسمبلی حلقہ جات کا احاطہ کیا جائے گا اس کا عنقریب اعلان ہوگا۔