وزیر اعظم نریندر مودی 28-29 جولائی کو گجرات اور تمل ناڈو کا دورہ کریں گے، کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے

   

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی 28 اور 29 جولائی کو اپنی آبائی ریاست گجرات اور جنوبی ریاست تمل ناڈو کا دورہ کریں گے۔ اس دوران کئی ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا جائے گا۔ وزیر اعظم کے دفتر کے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق، مودی 44ویں شطرنج اولمپیاڈ اور انا یونیورسٹی کے 42ویں کانووکیشن کا بھی افتتاح کریں گے۔ پی ایم او نے کہا کہ 28 جولائی کو دوپہر 12 بجے، وزیر اعظم گجرات کے سابر کانٹھا میں گندھوڈا چوکی میں سبر ڈیری کے 1000 کروڑ روپے کے کئی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ صابر ڈیری کی صلاحیت تقریباً 1.20 لاکھ ٹن یومیہ ہے پی ایم او کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق، یہ پروجیکٹ مقامی کسانوں اور دودھ پیدا کرنے والوں کو بااختیار بنائیں گے اور ان کی آمدنی میں اضافہ کریں گے۔ اس کے ساتھ علاقے کی دیہی معیشت کو بھی فروغ ملے گا۔