تل ابیب : کورونا وائرس کے باعث عائد کردہ پابندیوں کے باوجود ہزاروں اسرائیلی شہریوں نے ہفتے کی رات یروشلم میں وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کی رہائش گاہ کے باہر بڑے احتجاجی مظاہرے میں حصہ لیا۔ مظاہرین نیتن یاہو کے استعفے کا مطالبہ کر رہے تھے۔ اسرائیلی وزیر اعظم کو بدعنوانی کے مقدمات کا سامنا ہے اور اسی لیے عوام انہیں اقتدار میں نہیں دیکھنا چاہتے۔ مظاہروں کا یہ سلسلہ پچھلے تین ماہ سے جاری ہے۔ نیتن یاہو ان کوششوں میں ہیں کہ ایسے اجتماعات پر پابندی لگا دی جائے مگر پارلیمان فی الحال اس بارے میں کوئی حتمی فیصلہ نہیں کر پائی۔ مظاہرین یہ الزام بھی لگاتے ہیں کہ نیتن یاہو کورونا وائرس کی وبا کے باعث پابندیوں کی آڑ میں در اصل اپنے خلاف عوامی آوازیں دبانا چاہتے ہیں۔
