وزیر اعظم نیپال کا کل سے دورہ ٔ ہند

   

کھٹمنڈو: نیپال کے وزیر اعظم شیر بہادر دیوبا جمعہ کو وزیر خارجہ نارائن کھڑکا سمیت چار وزراء کے ساتھ ہندوستان کا دورہ کریں گے ۔ مسٹر دیوبا کل سے ہندوستان کے چار روزہ دورے پر ہوں گے ۔ مسٹر کھڑکا کے علاوہ بالواتار میں ہونے والی کابینہ کی میٹنگ میں وزیر اعظم کے ساتھ ہندوستان کا دورہ کرنے والے وزراء میں توانائی، آبی وسائل اور آبپاشی کے وزیر پمپا بھوسال، زراعت اور لائیو اسٹاک کے وزیر مہندر رایا یادو اور صحت اور آبادی کے وزیر پرارتنا کھٹیواڑا شامل ہیں۔وزیر اعظم دیوبا ہفتہ کو وزیر اعظم ہند نریندر مودی سے ملاقات کریں گے ۔ یہ دورہ ہندوستان میں نیپال کے سفیر ڈاکٹر شنکر پرساد شرما کے نئی دہلی میں عہدہ سنبھالنے کے بعد ہوا ہے ۔