حیدرآباد13نومبر(یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے ورچول طریقہ کار کے مطابق بھارتیہ جن اوشدی کیندر کا آغازکیا ہے ، جو شہرحیدرآباد کے کاچی گوڑہ ریلوے اسٹیشن سمیت ملک بھر میں 18 مقامات پر قائم کیا گیا ہے ۔ اس موقع پر ایک پروگرام میں حیدرآباد ڈیویژنل ریلوے منیجر لوکیش وشنوئی نے کہا کہ وزیراعظم نے آج ملک بھر میں 18پردھان منتری بھارتیہ جن اوشد ی کیندروں کا افتتاح کیا۔انہوں نے کہا کہ اس کے ذریعہ عوام کو معیاری ادویات کم قیمت پر ملیں گی۔ یہ مراکز خاص طور پر ریلوے مسافروں، ریلوے عملہ اور اہلکاروں کیلئے بہت مفید ثابت ہوں گے۔
ڈی آر ایم لوکیش وشنوئی نے افتتاحی پروگرام میں حصہ لینے والے طلبہ کو انعامات سے نوازا۔ اس پروگرام میں ریلوے افسران، عملہ اور دیگر نے شرکت کی۔