وزیر اعظم نے لال قلعہ کی تقریر کے اعلانات کا جائزہ لیا

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے لال قلعہ پر اپنی تقریر میں کیے گئے اعلانات کا جائزہ لینے کے لیے آج ایک اہم میٹنگ کی۔ گزشتہ 15 اگست کو لال قلعہ پر یوم آزادی کی اپنی تقریر میں وزیر اعظم نریندر مودی نے غریب اور متوسط طبقے کے لیے مکانات کے لیے سستے قرض کو یقینی بنانے کا ذکر کیا تھا۔ وزیراعظم نے اس اعلان پر عملدرآمد کے لیے کی گئی تیاریوں کا آج جائزہ لیا۔ یوم آزادی کی اپنی تقریر میں وزیراعظم نے گھروں کے لیے شمسی توانائی کو یقینی بنانے کا بھی ذکر کیا تھا۔ وزیراعظم نے اس اسکیم پر عمل درآمد کی تیاریوں کا بھی جائزہ لیا۔وزیراعظم نے متعلقہ محکمہ جات کو ہدایت دی کہ اعلانات پر عمل آوری کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کریں ۔