نئی دہلی۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے آکاشوانی سے ہر ماہ نشر کئے جانے والے اپنے پروگرام ‘من کی بات ’ کیلئے عوام سے تجاویز طلب کی ہیں۔ اس ماہ‘من کی بات’ 26 جولائی کو ٹیلی کاسٹ کیا جائے گا۔ مودی نے ہفتہ کے روز ٹویٹ کیا‘‘میں اس حوالہ سے پوری طرح مطمئن ہوں کہ آپ اس بات سے آگاہ ہوں گے کہ چھوٹی چھوٹی تحریک سے اجتماعی کوششیں کس طرح مثبت تبدیلی لاتے ہیں۔ آپ یقینا ایسے اقدامات سے بھی واقف ہوں گے ، جنہوں نے لوگوں کی زندگی میں تبدیلی لائے ۔ رواں ماہ 26 جولائی کو نشر ہونے والے ‘ من کی بات’ پروگرام کے لئے اپنی تجاویز شیئر کریں