نیویارک 24 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیر اعظم نریندر مودی نے آج امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو ہوڈی ۔ مودی تقریب کی ایک فریم کردہ تصویر پیش کی ۔ یہ تصویر دونوں قائدین کی ملاقات کے موقع پر پیش کی گئی ۔ وزیر اعظم کے دفتر نے ٹوئیٹ کیا کہ ہیوسٹن کی یادیں۔ جہاں تاریخ رقم کی گئی ۔ وزیر اعظم نے ایک فریم کردہ تصویر صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ کو پیش کی ہے ۔ تقریب میں ٹرمپ بھی شریک تھے ۔
