نئی دہلی: کانگریس کے سینئر لیڈر ششی تھرور نے چہارشنبہ کو راجیہ سبھا میں قائد حزب اختلاف غلام نبی آزاد کے الوداع کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی کی جذباتی تقریر کو بہترین اداکاری قرار دیا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کے روز راجیہ سبھا میں غلام نبی آزاد کے بارے میں بات کرتے ہوئے ان کی زبردست تعریف کی تھی اور کئی مرتبہ جذباتی ہوگئے تھے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سابق نائب صدر حامد انصاری کی کتاب ’بائی مینی اے ہیپی ایکسیڈنٹ: ری کلیکشن آف اے لائف‘ پر منعقدہ مباحثہ میں شرکت کرتے ہوئے ششی تھرور نے کہا کہ ’’یہ ان کی بہترین ادکاری تھی۔