وزیر اعظم کا دورہ آندھرا پردیش اسکولوں کی کشادگی کی تاریخ تبدیل

   

حیدرآباد۔/21 جون، ( سیاست نیوز) وزیر اعظم نریندر مودی کے مجوزہ دورہ کے پیش نظر آندھرا پردیش میں اسکولوں کی کشادگی کی تاریخ میں تبدیلی کی گئی ہے۔ حکومت نے 6 مئی سے اسکولوں کیلئے گرمائی تعطیلات کا اعلان کیا تھا۔ شیڈول کے مطابق 4 جولائی سے اسکولوں کا آغاز ہونا تھا تاہم حکومت نے 4 جولائی کے بجائے اب 5 جولائی کو اسکولوں کے آغاز کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی 4 جولائی کو آندھرا پردیش کا دورہ کریں گے اور ان کے دورہ کے پیش نظر اسکولوں کی کشادگی کو ایک دن بڑھا دیا گیا ہے۔ وزیر اعظم بھیماورم میں آزادی کے امرت مہاتسو تقاریب میں حصہ لیں گے۔ وہ الوری سیتا رام راجو کی 125 ویں جینتی تقاریب کا افتتاح کریں گے۔
مرکزی وزات سیاحت وکلچر نے تقاریب کا اہتمام کیا ہے۔ر