وزیر اعظم کا 14ستمبر کو جموں میں انتخابی ریلیوں سے خطاب

   

سرینگر: وزیراعظم نریندر مودی 14 ستمبر کو رام بن اور جموں میں دو انتخابی ریلیوں سے خطاب کریں گے ۔ بتادیں کہ رام بن اور جموں نشستوں پر نیشنل کانفرنس و کانگریس نے مشترکہ امیدوار کھڑے کئے ہیں ۔ اطلاعات کے مطابق سخت سیکورٹی میں وزیر اعظم نریندرمودی کا 14ستمبر کو جموں کا دورہ متوقع ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم رام بن اور جموں میں دو ریلیوں میں عوام سے مخاطب ہوں گے ۔ یہ ریلیاں 18 ستمبر انتخابات کے پہلے مرحلے میں پارٹی امیدواروں کی مہم کا حصہ ہیں۔