وزیر اعظم کیلئے 56 انچ کا سینہ دکھانے کا موقع

   

مودی ‘ جن پنگ پر مقبوضہ کشمیر سے تخلیہ کیلئے زور دیں: کپل سبل
نئی دہلی 11 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) سینئر کانگریس لیڈر کپل سبل نے آج وزیر اعظم نریندر مودی سے کہا کہ وہ چینی صدر ژی جن پنگ کو اپنا 56 انچ کا سینہ دکھائیں اور ان سے کہیں کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں 5000 کیلومیٹر اراضی کا تخلیہ کردیں اور یہ بھی واضح کریں کہ ہندوستان میں 5G کیلئے ہیوائی کو داخلہ نہیں دیا جائیگا ۔ کپل سبل نے یہ ریمارکس ایسے وقت میں کئے ہیں جبکہ چند ہی گھنٹوں میں وزیر اعظم مودی اور صدر چین ژی جن پنگ چینائی کے قریب ملاپورم میں ملاقات کرنے والے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چونکہ ژی جن پنگ دفعہ 370 پر عمران خان کی تائید کرتے ہیں اس ئے مودی کو چاہئے کہ وہ ان سے مقبوضہ کشمیر میں 5000 کیلومیٹر اراضی کے تخلیہ پر زور دیں اور یہ واضح کردیں کہ ہندوستان 5G کیلئے ہیوائی کو داخلہ نہیں دیگا ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کو چاہئے کہ وہ اپنا 56 انچ کا سینہ دکھائیں۔ انہوں نے کہا کہ در اصل مودی کا مسئلہ ہاتھی کے دانت کھانے کے اور دکھانے کے اور ہیں۔