وزیر اعظم کی بنگال ریلی رد ،ویڈیو کانفرنسنگ سے کریں گے بات ،اہم میٹنگ آج

,

   

Ferty9 Clinic

وزیر اعظم نریندر مودی کل شام 5 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے مغربی بنگال کی عوام سے خطاب کریں گے۔ اس سے قبل یہ اطلاع ملی تھی کہ کل وزیر اعظم مودی نے ریاست میں موجودہ تمام ریلیوں کو منسوخ کردیا ہے۔ وزیر اعظم نے ٹویٹ کرکے بتایا تھا کہ وہ کورونا سے متعلق ایک اعلی سطحی جائزہ اجلاس منعقد کریں گے ، جس کی وجہ سے جلسے منسوخ کردیئے گئے ہیں۔ آپکو بتادیں کہ جمعرات کے روز وزیر اعظم مودی نے آکسیجن کی فراہمی کا جائزہ لینے اور اس کی دستیابی بڑھانے کے طریقوں اور ذرائع پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے ایک اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کی۔